اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 3دن میں کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، انپر سرکاری فنڈز میں خردبرد اورآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
نیب ٹیم نے گرفتاری کے کچھ ہی دیر بعد سراج درانی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا اور راہداری ریمانڈ کی درخواست کی