258

بھارتی فوج کو تنظیمی مسائل کا سامنا، وزیر دفاع نے اصلاحات کے پہلے مرحلے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی فوج کو تنظیمی مسائل کا سامنا ہے اور اسی لیے ادارے میں اصلاحات لائی جائیں گی جس سے ادارہ زیادہ بامقصد اور بامعنی ہوگا۔ اصلاحات میں فوج کے افسر کیڈر میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی، اہم عہدوں کیلئے عمر کی حد کم کی جائے گی، بڑھتے اخراجات پر قابو پایا جائے گا اور فوج کی تعداد کو بھی متوازن کیا جائے گا۔ فوجی ہیڈکوارٹرز سے 20؍ فیصد فوجیوں کو محاذ پر فارورڈ مقامات پر پاکستان اور چین کی سرحد پر بھیجا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی وزیر دفاع نے اصلاحات کے پہلے مرحلے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت 229؍ افسران کو ہیڈکوارٹرز سے نئے مقامات پر بھیجا جا رہا ہے۔ ڈپٹی چیف ملٹری آپریشنز اینڈ اسٹریٹجک پلاننگ کا عہدہ بھی تخلیق کیا گیا ہے جبکہ حقوق انسانی اور ویجیلنس کے ونگ بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ 12؍ مختلف اور آزاد تحقیق کے نتیجے میں عمل میں لائی گئیں اصلاحات کے تحت 13؍ لاکھ مسلح افواج کو بامقصد اور بامعنی بنایا جا رہا ہے تاکہ اس کی جنگی صلاحیتوں

میں اضافہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں