288

بھارت میں پائلٹ ابھی نندن سے مجرموں جیسا سلوک

بھارت کا مسخ شدہ جمہوری چہرہ بے نقاب، پاکستان سے واپس پہنچنے پر بھارتی پائلٹ سے مجرموں جیسا تضحیک آمیز سلوک، ابھی نندن کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کراکے اہلخانہ سے مختصر ملاقات کرائی گئی۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے ساتھ دشمن ملک کی قید سے رہا ہونے والے جنگی قیدی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ابھی نندن کو کسی بھی بھارتی فوجی اہلکار نے سیلوٹ نہیں کیا اور اچھوتوں جیسا برتائو کیا جا رہا ہے۔ ابھی نندن کو گزشتہ رات واہگہ بارڈر سے فوری طور پر سخت سیکیورٹی حصار میں نئی دہلی لے جایا گیا جہاں اسے فوجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں آج دن بھر اس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین کرایا گیا۔
ایک روز پہلے سے ابھی نندن کے اہلخانہ کو دکھا کر انسانی ہمدری پیدا کی جارہی تھیں آج ابھی نندن سے اس کے اہلخانہ کی صرف دس منٹ کے لیے ملاقات کرائی گئی۔ اس کے بعد بھارتی پائلٹ کی اسی طرح ڈی بریفنگ شروع ہوگئی ہے جیسے ایک جنگی قیدی کی وطن واپس پر کی جاتی ہے۔ پہلے مرحلے میں ابھی نندن کو بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھرامن کے سامنے پیش کیا گیا۔
اس موقع پر بھی اسے دس فٹ دور ایک اکیلی کرسی پر بٹھایا گیا اور اس موقع پر دیگر اعلیٰ فوجی افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ابھی نندن سے مختلف سوالات کئے گئے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے مشتعل ہجوم سے بچاکر گرفتار کر لیا تھا۔
گزشتہ روز پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں