لاہور(تازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد وائس چانسلر ناصر امین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے اسسٹنٹ پروفیسر آئی ٹی ڈاکٹر محمد سمیع کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فاضل عدالت نے مستقل کرنے کیلئے دائر درخواست دادرسی کے لیے 19اگست 2018ء کو وائس چانسلر یونیورسٹی کو بھجوا ئی تھی دی ۔اسے مستقل کرنے کی بجائے نوکری سے نکال دیا گیا ۔استدعا ہے کہ عدالت وائس چانسلر یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔