قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی کے بعد شاداب خان اور امام الحق نے بھی شادی کا اشارہ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے حارث رؤف کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ حارث رؤف کے چہرے پر خوشی اور چمک ہے۔
شاداب خان نے شادی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے میرا وقت بھی آنے والا ہے۔
امام الحق نے شاداب خان کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہاں شاداب وقت آ گیا ہے، اس نے ہم سب پر پریشر ڈال دیا ہے۔
شاداب خان نے امام کے ٹوئٹ پر لکھا کہ بہانہ چاہیے تھا امام کو مل گیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر، فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ ہفتے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
فاسٹ بولر کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔
88