بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد آئندہ ہفتے 5 سے 8 ستمبر تک بھارت کا سرکاری دورہ کریں گی۔
ان کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی بھارت جائے گا۔ دورے کے دوران وہ اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی اور اعلیٰ سطح کے حکومتی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گی اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
اس دوران وہ اجمیر شریف خواجہ معین الدین چشتیؒ کے مزار پر حاضری دیں گی۔
73