106

دنیا میں پہلی بار ماں کے پیٹ میں بچے کے دماغ کی کامیاب سرجری

دنیا میں پہلی مرتبہ امریکی ڈاکٹروں نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دماغ کا کامیاب آپریشن کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کے دماغ کے اندر خون کی شریانوں میں خرابی تھی جس کے لیے علاج کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بچی اپنی ماں کی کوکھ میں معمول کے مطابق بڑھ رہی تھی جبکہ 30 ویں ہفتے میں معمول کے الٹرا ساؤنڈ پر ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ اس کے دماغ کے اندر خون کی نالیوں میں خرابی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 17 مارچ کو خاتون نے بچی کو آپریشن کے بعد 34 ویں ہفتے میں جنم دیا جس کا وزن 4 پونڈ اور 1 اونس تھا اور وہ بالکل صحت یاب ہے اور اس کا نام ڈینور کولمین رکھا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے یہ آپریشن مارچ میں کیا تھا جس کی تفصیلات اب شائع کی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس بیماری سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ حالت اس وقت ہوتی ہے جب خون کی نالی جو دماغ سے دل تک خون لے جاتی ہے صحیح طریقے سے نشوونما نہ پائے اور اس خرابی کے نتیجے میں خون کی بہت زیادہ مقدار رگوں اور دل پر دباؤ ڈالتی ہے اور صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں