246

سعودی وزیر خارجہ آج بھارت جائیں گے

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج بھارت کے دورے پر جائیں گے۔

دورے کے دوران عادل الجبیر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر پاکستان کے دورے کے بعد بھارت جارہے ہیں، انہوں نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث سعودی وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں