سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق میرے خلاف فضول اور غیر سنجیدہ شکایات درج کی گئی ہیں، یہ شکایات عدلیہ کے خلاف بدنیتی پر مبنی ایک مہم کا حصہ ہیں۔
جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ مجھ پر گوشواروں میں جائیداد کی کم قیمت دکھانے کا الزام لگایا گیا ہے، رولز کےمطابق جج کےخلاف شکایت چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کو دی جاتی ہیں، کونسل سربراہ شکایت کا جائزہ لینے اور رائے دینے کیلئے کونسل ممبر کو بھیجے گا۔