73

سیف علی خان نے مردوں کو شادی کیلئے اہم مشورہ دیدیا

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے مردوں کو شادی کرنے کے لیے ایک اہم مشورہ دے دیا ہے۔
سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان سے شادی اور شریکِ حیات کے درمیان عمر کے فرق پر بات کی۔اُنہوں نے کہا کہ’میں تمام مردوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ وہ نوجوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کریں‘۔
اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مرد دیر سے باشعور ہوتا ہے اور لڑکی جلدی سمجھدار ہوجاتی ہے۔
سیف علی خان نے اپنے اس انٹرویو کے دوران اہلیہ کرینہ کو اپنی زندگی کی بہترین شے بھی قرار دیا۔
یاد رہے کہ سیف علی خان نے 2012ء میں خود سے عمر میں 10 سال چھوٹی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اس سے قبل اُنہوں نے 1991ء میں خود سے عمر میں 13 سال بڑی اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی لیکن 2004ء میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں