109

سی بی ڈی پنجاب اور سٹی ٹریفک پولیس کاگھوڑا چوک فلائی اوور کی تعمیر کے لیے ایک جامع ٹریفک ڈائیورژن پلان مرتب

پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، نے گھوڑا چوک فلائی اوور کی تعمیر کے لیے جامع ٹریفک ڈائیورژن پلان مرتب کیا ہے۔ یہ ڈائیورژن پلان سٹی ٹریفک پولیس (سی ٹی پی) لاہور کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے تاکہ تعمیراتی مرحلے کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
والٹن روڈ سے کیولری، گلبرگ، اور فردوس مارکیٹ جیسے مقامات کی طرف سفر کرنے والے شہریوں کے لئے کیولری گراونڈ سٹریٹ نمبر 6، 5، اور 2 کاستعمال کریں۔ گلبرگ اور فردوس مارکیٹ سے والٹن روڈ کی طرف جانے والوں کو خورشید عالم چوک سے آر اے بازار سے بائیں مڑ کر براستہ احمد بخش روڈ سے جناح فلائی اوور کے نیچے کیولری تک رسائی کرسکتے ہیں۔
مزید برآں والٹن روڈ سے لاہور کینٹ جانے والے۔ اور ڈی ایچ اے کے لئے پراجیکٹ ایریا کے اندر ایک مخصوص لین دی گئی ہے اور ڈی ایچ اے کی طرف ایک نیا عارضی یو ٹرن فراہم کیا جائے گا۔ کینٹ سے آنے والوں کے لیے۔ والٹن روڈ تک، مقررہ راستہ دیا گیا ہے جوکہ پروجیکٹ ایریا کے ساتھ والٹن روڈ کی طرف جائے گا۔
کینٹ سے سفر کرنے والے رہائشی۔ گلبرگ اور فردوس مارکیٹ تک شامی روڈ اور جیل روڈ کا راستی استعمال کریں۔ اس کے برعکس گلبرگ اور فردوس مارکیٹ سے کینٹ جانے والوں کے پاس دو راستے ہیں یا تو جناح فلائی اوور کے راستے کا انتخاب کر سکتے ہیں یا خالد بٹ چوک اور خورشید عالم چوک سے گزرتے ہوئے، ی جیل روڈ کے راستے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
مسعود انوری روڈ پر سی ایس ڈی اور پی ایس او پمپ تک آسان رسائی کے لیے، مسافروں کو کیولری گراؤنڈ کی لنک اسٹریٹ 7 نمبر 5 یا گلی نمبر 2 کا مختص کی گئی ہیں۔
سی بی ڈی پنجاب کا یہ پلان تعمیراتی مدت کے دوران نافذ رہے گا، اور مسافروں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ راستوں کی پیروی کریں او گھوڑا چوک اور ا س سے ملحقہ ر علاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں