طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالی ائیر ہوسٹس انعم خان کے گھردھرم پورہ میں آہوں اور سسکیوں کا بسیرا ، شہید انعم خان کے والد اور چھوٹا بھائی سمیت سب گھر والے غم سے نڈھال ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی ائیر ہوسٹس انعم خان کے گھر دھرم پورہ میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کا اظہار افسوس کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور انعم خان کے گھر والے غم کی تصویر بنےہوئے ہیں انعم خان کے والد مسعود خان کا کہنا تھا انعم خان میری بیٹی نہیں بیٹا تھی، جب میں بیمار ہوتا تھا یا اس کی ماں بیمار ہوتی تھی تو وہ بیٹوں کی طرح ہمارا خیال رکھتی تھی، علاج کراتی تھی، چھوٹے بھائی اور دو چھوٹی بہنوں کا بھی خیال رکھتی تھی۔