76

عراق جانیوالے 18 پاکستانی زائرین بغداد ایئر پورٹ پر پھنس گئے

عراق جانے والے پاکستانی زائرین بغداد ایئر پورٹ پر پھنس گئے، 18 پاکستانی زائرین کو بغداد ایئر پورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متاثرہ زائرین نے بتایا ہے کہ عراقی حکام کچھ بتانے کو تیار نہیں ہیں۔

بغداد ایئر پورٹ پر پھنسے زائرین کا تعلق کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے ہے۔

زائرین کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کا عملہ کائونٹر چھوڑ کر غائب ہو گیا ہے اور پاسپورٹ نہیں دیے جا رہے۔

پاکستانی زائرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ زائرین کے پاسپورٹس عراقی حکام سے گم ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں