وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے تک ہے، اس سے پہلے ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر کو بھیج دیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی سازش کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی تھے جس میں خواتین، مرد، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور خاندان شامل تھے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کی سازش کرنے والوں کی کوشش تھی کہ فوج کا تختہ اُلٹ دیں۔
وزیر ِاعظم پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ 9 مئی کی سازش کرنے والے پاکستان میں انارکی اور خانہ جنگی چاہتے تھے۔