ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے ادارہ برائے زبان فن وثقافت ( پلاک ) کے تعاون سے لیجنڈز شاعر ، فلمساز عبداللہ چلی ، سابق ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب محمد حسین ملک ،


فلمساز باو محمد افضل بٹ ،ہدایت کار ارشد قریشی، شاعر سید فراست بخاری ، شاعرہ منور سلطانہ بٹ کی خدمات کو “خراج عقیدت” پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس لیجنڈز کی یاد میں آج 6 ، جولائی بروز ہفتہ شام 6 ، بجے پنجاب آڈیٹوریم پلاک قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاھور میں منعقد کیا جارہا ہے ۔



اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے نامور صحافی ، کالم نگار ، فنکار ، تخلیق کار اور ہر مکتبہ فکر کے افراد و شخصیات خراجِ عقیدت تقریب میں شریک ہوں گے ۔