263

مزدوروں کے جان و مال کا تحفط عمران خان کا وژن ہے.وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر

چکوال(ٹیوٹر نیوز )میری تمام تر ہمدردیاں مزدوروں کے لیے ہیں۔ان کے جان و مال کا تحفظ ہمارا مشن ہے ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا وژن ایک عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے اسی لیئے وزارت کا منصب سنبھالتے ہی پنجاب میں لیبر کالونی کے قیام کے لیئے عملی طور پر کام شروع کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن اور مائنز کے زیر اہتمام صوبائی انسپکٹروٹیٹس سیفٹی اینڈ ہیلتھ مائینز ٹریننگ سے فارغ التحصیل کے پی کے ،سندھ،کراچی ،بلوچستان اور پنجاب کے مائنز افسران کے لیے منعقدہ تقریب تقسیم سرٹیفیکیٹس سے خطاب کے دوران کیا ۔جس میں وہ مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں ILOآفیسر زیشان صدیقی،چیف انسپیکٹر کے پی کے مائنز فضل حسین ،چیف انسپکٹر سندھ ارشاد شاہ ،عبدالغنی بلوچستان ،چودھری ریاض اور دیگر مائنز افسران نے شرکت کی ۔ذیشان صدیقی نے بین الاقوامی ادارہ ء محنت کی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ حکومت ،امپلائیز اور ورکرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور تمام صوبو ں میں قوانین کو تکنیکی طریقے سے بہتر بنانے کا کام کرتا ہے ۔گزشتہ دنوں مائنز میں مزدوروں کو حادثات پیش آئے جس کا سد باب کرنے کے لیئے حکومت پنجاب نے ملک بھر سے مائنز ماہرین کو بلایا تاکہ سارے صوبے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں ان کی ٹریننگ 13سے 16مارچ تک کروائی گئی بعد ازاں صوبائی وزیر معدنیات کو اس موقع پر مائنز ،وینٹیلیشن ،تجرباتی سرنگ ،اور شافٹ کا معائنہ بھی کروایا گیا۔مائنز انسپکٹرزکا یہ گروپ پہلے خوشاب اور پھر چکوال اپنی ٹریننگ کرچکا ہے اور آج انکو سرٹیفیکیٹس دینے کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔اس ٹریننگ کا مقصد تمام صوبوں میں مائنز میں حادثات کو کم کرنا اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ۔تقریب میں تمام صوبوں سے آئے مائنز انسپکٹرز نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آپس میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ آخر میں صوبائی وزیر معدنیات نے مائنز انسپکٹرز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے اور کہا کہ آئیندہ ہم تمام وزراء مل بیٹھ کر آنے والی نسلوں کے لیے فریم ورک بنائیں گے اور مائنز کو پاکستان کا بہترین ڈیپارٹمنٹ بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں