بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے سے بدستور خوفزدہ نظر آرہی ہے۔
امن و امان کا بہانہ بنا کر جموں کشمیر اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔ بھارتی بھارتی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ مقبوضہ وادی میں اسمبلی کے انتخابات نہیں کرائے جارہے۔ اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ 1996 کے بعد سے پہلا موقع ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں وقت پر ریاستی انتخابات نہیں ہورہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلی دفعہ مودی کو سراہنے والے اُن کی تعریف سے پہلے مقبوضہ وادی میں ریاستی انتخابات سے مودی کے فرار کا سوچ لیں۔