31

نگراں وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، پرویز الہٰی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
چوہدری پرویز الہٰی کی صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی پر مشاورت اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے قائم کمیٹی نے اپوزیشن کے عدم تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، اپوزیشن نے ایک بار پھر نگراں وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی کو متنازع بنایا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کا رویہ ناقابل فہم اور سیاسی ناپختگی کے مترادف ہے، ہم نے کھلے دل سے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے بہترین شخصیات کے نام دیے۔
انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کے معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے، ہماری کمیٹی کے ممبران راجہ بشارت، اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت سنجیدگی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا۔
ان کا یہ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں ایسا نگراں وزیرِ اعلیٰ آئے جو شفاف اور صاف انداز میں نگراں حکومت کے امور آگے بڑھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں