260

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج کے سربراہان، سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی مبارکباد۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو اور مسلح افواج کے سربراہان، سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
میزائل کے کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔
انھوں نہ مزید کہا کہ غزنوی میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی اور
پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں اور ا نجینئرز نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پاک فوج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں