189

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سانحہ سوات میں سیالکوٹ کے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ سوات میں سیالکوٹ کے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے بروقت مدد ملتی تو قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکے ساتھ کھڑی ہوں -اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے– پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات پر انتظامیہ اور ریسکیو سروسز کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے مزید الرٹ رہیں -ریسکیو و ریلیف آپریشنز میں ذرا سی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی-
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں