280

وزیر اوقاف کا ڈی سی پاکپتن، ایڈ منیسٹریٹر کے ہمراہ صوفی بزرگ حضرت مسعودالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے دربار کا دورہ

لاہور( ٹیوٹر رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کا پاکپتن کے معروف صوفی بزرگ حضرت مسعودالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے دربار کا دورہ کیا۔ اس موقع پہ ڈی۔ سی پاکپتن احمد کمال مان اور ایڈ منیسٹریٹر بابا فرید رانا طارق بھی ان کے ہمراہ تھے۔


دورہ کا مقصد حضرت مسعودالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کی 777ویں سالانہ عرس کے سلسلہ میں 15روزہ تقریبات میں لنگر انتظامات،سکیورٹی انتظامات،پارکنگ انتظامات اور زائرین کے لئے شلٹر انتظامات و دیگر انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔پانچ گھنٹے کے طویل دورہ میں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے دربار کے اردگرد سیکیوڑٹی کیمرے لگانے کی جگہوں کا بھی جا ئزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عرس پرآنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات دی جائے۔ دوران عرس بجلی کی مسلسل فرا ہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے تمام دنوں میں محکمہ اوقاف کے اہلکاران کی کسی قسم کی کوتاہی یا شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دربار کے گرد و جوار میں 24گھنٹے نگرانی کی جائے۔تمام اطراف میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے۔کسی بھی مشکوک افراد کو موقع پر حراست میں لیا جائے۔جیب تراشوں کے گرد گھیر سخت کیا جائے۔پاپوش رکھنے کے لئے مختلف پو ائنٹس بنائے جائیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہونے پائے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سیدسعیدالحسن شاہ نے مزار پہ حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ملک وقوم اور افواج پاکستان کے لیے دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں