بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان ماں اور بیٹے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا اور برقع پہنی خاتون کا نقاب پھاڑ دیا۔
A Muslim man named Wajid Ali was travelling with his mother in the Indian state of Madhya Pradesh when a Hindutva mob brutally attacked him and ripped off his mother’s niqab. pic.twitter.com/frBKwSVONo
— 5Pillars (@5Pillarsuk) September 22, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنی والدہ کے ساتھ جانے والے مسلمان لڑکے واجد علی کو ہندو انتہاپسند غنڈوں نے گھیر لیا اورڈنڈوں اور لاتوں سے بدترین تشدد کیا۔
اپنے بیٹے کو ہندو انتہاپسند غنڈوں سے بچانے کے لئے دہائیاں دیتی ماں کو بھی نہیں بخشا گیا اور ان کو مجمع میں شامل ہندو انتہاپسند عورتوں نے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
ہندو غنڈوں کا مجمع مسلمان ماں اور بیٹے کو گالیاں بکتا اوران پر انسانیت سوز تشدد کرتا رہا لیکن پولیس حسب معمول انہیں بچانے نہیں پہنچی۔ واجد علی اور اس کی والدہ مدھیہ پردیش کے رہائشی ہیں اورکسی کام سے اپنے عزیز کے گھر جا رہے تھے۔