پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی،
ڈیرہ غازی خان پولیس کا سی ٹی ڈی اور رینجرز کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن،
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان پولیس کو پنجاب خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی،
دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی راکٹ لانچرز، بھاری اسلحے سے حملہ کیا-
پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی موثر جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار، پولیس آپریشن میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں-
علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری، ایس ڈی پی او تونسہ، ایس ایچ او وہوا، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی ٹیموں نے فرنٹ لائن پر لیڈ کیا،-
پنجاب پولیس دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی
پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز کے جوانوں نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کیا، ڈی پی او ڈی جی خان سید علی
پنجاب پولیس ہر محاذ پر دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھے گی، ڈی پی او سید علی
**