316

پنجاب یونیورسٹی اور یو سی پی کی طالبات کا پی ٹی وی لاہور مرکزکادورہ – نیوز، پروگرام، انجینئرنگ، اورڈنیوریزائنگ کے شعبے پی ٹی وی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔طالبات کے ریمارکس

لاہور ( ٹیوٹر رپورٹر ) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں انٹرنشپ کے لئے آئی پنجاب یونیوسٹی اور یو سی پی کی ماس کمیونیکیشن کے شعبہ کی طالبات نے پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکزکا معلوماتی و مطالعاتی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر نیوزو پبلک ریلیشنز آفیسر محمد شکیل ملک نے طالبات کو پی ٹی وی کی تاریخ، پروگرامنگ اور دیگر امور کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی و یژن بر اعظم ایشیاء میں جرنلزم کے شعبہ کی یونیو رسٹی او ر ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔طالبات نے پی ٹی وی کے شعبہ نیوز،حالات حاضرہ، پروگرام، انجینئرنگ، اورڈیزائنگ کے مختلف حصے دیکھے جہاں انہیں ان شعبوں کی ورکنگ کے بارے میں تفصیل سے بتا یا گیا،طالبات نے لاہور مرکز کے سٹودیوز اور ایڈیٹنگ رومز کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پروڈکشن سے متعلق تکینکی معلومات اور ایڈیٹنگ میں جدید رجحانات کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ طالبات نے آئیڈیا سے لیکر تکمیل تک پروگرامنگ کے تمام مراحل اوراس میں شامل تکنیکی اور انسانی مہارت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔طلبا و طالبات نے پی ٹی وی کے مختلف شعبوں کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی اور کہا کہ نیوز، پروگرام، انجینئرنگ، اورڈیزائنگ کے شعبے پی ٹی وی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی کے دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیا۔اس موقع پرپی آر او محمد شکیل ملک نے طلبا و طالبات کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دئیے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں