امریکی سینٹرل کمانڈ کےکمانڈرکہتے ہیں کہ 18سال کےمقابلے میں پچھلے6ماہ میں افغانستان میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔
کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈجنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ 18سال کے مقابلے میں پچھلے6ماہ میں افغانستان میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پر آئے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان زیادہ معاون کردار ادا کررہا ہے اور یہ ایسے اقدامات ہیں جوہم نے پہلے نہیں دیکھے اور اب دیکھ رہےہیں۔