پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی اس وقت سیلاب کے سبب مصائب کی لپیٹ میں ہیں، ایسے میں سامنے آنے والی ویڈیوز انسانیت کا درد رکھنے والوں کے زخموں پر نمک کا کام کر رہی ہیں۔
میرے دیس کی بیٹی،
کہہ رہی ہے کہ کھانا پھینک کر دیتے ہیں
ہم کتے تو نہیں ہیں
اس طرح تو کتوں کو بھی نہیں کھانا دیا جاتا
کیا ہم کتے ہیں؟
😢💔 pic.twitter.com/KDPDDonSgu— Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ (@NoorulHudaShah) September 6, 2022
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت سیلاب سے متاثرہ کمسن بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں بچی کھانے پینے کی اشیا پھینک کر دینے سے متعلق اپنے مجروح جذبات کا اظہار کر رہی ہے۔
بچی کا کہنا ہے کہ کھانا پھینک کر دیتے ہیں، ہم کتے تو نہیں ہیں، اس طرح تو کتوں کو بھی نہیں کھانا دیا جاتا، کیا ہم کتے ہیں؟
واضح رہے کہ سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کے لیے اس وقت ملک بھر کی امدادی تنظیمیں، پاک فوج اور این جی اوز سرگرم ہیں جبکہ اِن امدادی کارروائیوں میں دن بہ دن تیزی بھی آ رہی ہے۔