آسٹریلیا کے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ایک ہی روز میں دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، وہ 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بیٹر بن گئے۔
ڈیوڈ وارنر 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں۔
اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے گزشتہ برس ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔
ڈیوڈ وارنر 200 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، وہ ڈبل سنچری کے جشن کے دوران ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔
ڈیوڈ وارنر نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکور کی۔
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے دسویں بیٹر ہیں۔
78