کراچی کی سپر ہائی وے پر کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے پر حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے نوری آباد کے قریب کار الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 50سالہ خاتون شکیلہ جاں بحق ہوگئیں۔
اس حادثے میں خاتون کے 60 سالہشوہر جمال الدین، 25 سالہ بیٹا ایاز الدین اور 20 سالہ بیٹی افشاں زخمی ہو گئی۔
ریسکیو اداروں نے ان زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔