235

کراچی، سی ویو پر فائرنگ،2 گھوڑے اور انکے مالک زخمی

کراچی میں سی ویو پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 گھوڑوں کے مالک اور 2 گھوڑے زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ نامعلوم کار سوار ملزمان نے کی۔

گزشتہ روز سی ویو پر کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے گھوڑوں اور مالکان کے زخمی ہونے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2گھوڑے کے مالک اور 2گھوڑے بھی زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 4سے5ملزمان کار میں سوار تھے، حملہ آوروں میں سے 2افراد نے گھوڑوں پر سواری بھی کی، سواری کے بعد ملزمان نے ایک گھوڑے کے مالک کو 200جبکہ دوسرے کو 400 روپے دیئے۔

سواری کرنے کے بعد جاتے ہوئے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں گھوڑے کا مالک میر حمزہ اور طلحہ زخمی ہوگئے۔

واقعہ کا مقدمہ میر حمزہ کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں