خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ جنوب مشرقی سندھ میں موجود ہے اور کراچی میں آج رات سے اپنے اثرات گرج چمک کے ساتھ ہلکی معتدل بارش کی صورت میں دکھا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کراچی کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق مون سون سسٹم آج رات کراچی پہنچ سکتا ہے، سسٹم پچھلے سسٹمز کے مقابلے میں کمزور ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے، جبکہ جمعرات کے روز وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں 10 سے 15ملی میٹر تک بارش برسا سکتا ہے، جبکہ جمعہ کی دوپہر تک سسٹم شہر سے نکل جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
مغربی علاقوں سے ہوائیں 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76فیصد ہے۔