کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلے سیشن میں 8 وکٹ پر 377 رنز بنا لیے۔
پاکستان نے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے تھے۔
پہلے دن 161 رنز پر بنا کر ناٹ آؤٹ رہنے والے بابر اعظم آج صبح 3 گیندیں ہی کھیل سکے، جس کے بعد چوتھی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے انہیں ٹِم ساؤتھی نے کیچ آؤٹ کرا دیا۔
کپتان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد آغا سلمان نے ایک اینڈ سنبھال لیا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
نعمان علی کو 7 رنز پر نیل ویگنر اور محمد وسیم کو 2 رنز پر اش سودھی نے آؤٹ کیا تاہم آغا سلمان نے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی اور نصف سنچری بنائی۔
کراچی ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
88