آل سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل تیز بارش ہونے اور آج مزید بارش کی پیش گوئی کے باعث آج کراچی کے تمام نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
آل سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہرِ قائد کے تمام نجی اسکولز آج (جمعرات) کو بند رہیں گے، تاہم محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں تمام اسکول آج معمول کے مطابق کھلیں گے۔
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ شہر میں متوقع تیز بارش کے باعث کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہر کی سرکاری اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کی بندش کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی اعلان تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میںکل دوپہر ہونے والی تیز بارش کے بعد شہر کے دوپہر کی شفٹ کے متعدد اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں چھٹی کر دی گئی تھی۔