سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بابر اعظم کے کھیلے گئے ایک منفرد شاٹ نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
کولمبو ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک منفرد شاٹ کھیل کر باؤنڈری حاصل کی تھی جس کے فوری بعد اسٹار بیٹر کے اس شاٹ پر مداحوں نے تبصرے اور تجزیے شروع کر دیے تھے۔
اس حوالے سے کئی لوگوں نے کہا کہ بابر اعظم کا یہ شاٹ اتفاقیہ تھا جب کہ اب اس حوالے سے بابر اعظم کی پریکٹس کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کو یہ شاٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے
Babar Azam played that shot intentionally and guided it for four. Root and Williamson play it too! Babar has mastered it and can play it whenever he wants to 💚
Commentators don't follow Babar in the nets and it shows, they don't know a thing 👎 #SLvPAK https://t.co/4iyVqnmGgH pic.twitter.com/5JRkMb1W5n
— Farid Khan (@_FaridKhan) July 26, 2023
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے سری لنکا پر 410 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگ 5 وکٹ کے نقصان پر 576 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔