پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے اتحادی ڈر کے مارے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں لیکن ان سے کہہ رہا ہوں کہ اگر ڈرو گے تو مرو گے، ایم کیو ایم بلدیاتی الیکشن لڑنے سے ڈر گئی تو پھر کیا ہوا، میئر حیدرآباد تو دور کی بات 2 ٹاؤن بھی پی ٹی آئی سے نہیں بچاسکی، پیپلزپارٹی کندھوں پر لاشیں اٹھاکر الیکشن لڑنے کی عادی ہے اور ہم ماضی میں الیکشن سے بھاگے ہیں اور نہ آج بھاگ رہے ہیں، اتنی کردار کشی کی گئی کہ صرف سندھ میں کچرا ہوتا ہے، آج عوام مہنگائی کے سونامی میں دب گئےہیں،اشرافیہ جماعتیں حکومت میں ہوتی ہیں تو اپنے سرمایہ داردوستوں کوفائدہ پہنچاتی ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد جوڈیشری، بیوروکریسی، فوج کو پلاٹ مل سکتے ہیں تو عام آدمی کو بھی مل سکتے ہیں،اتنی کردار کشی کی گئی کہ صرف سندھ میں کچرا ہوتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ باقی ملک میں تو کچرا ہوتا ہی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسین آباد میں فلٹر پلانٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مقابلہ کرنا ضروری ہے‘ کہا جاتا ہے کہ سیاست میں ڈرتے ہو تو مرتے ہو‘ پیپلزپارٹی اپنے کندھوں پر لاشیں اٹھاکر الیکشن لڑنے کی عادی ہے۔ ہم نہ ماضی میں الیکشن سے بھاگے ہیں اور نہ آج بھاگ رہے ہیں‘ چند اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو ان کو بھاگنے دیں مگر حیدرآباد کی عوام کو معلوم کے کہ جب آپ الیکشن سے بھاگتے ہو تو کوئی نہ کوئی آپ کی جگہ لے لے گا۔ بلدیاتی الیکشن لڑنے کے لیے ایم کیو ایم کو بہت کہا بس انکے پاؤں نہیں پڑا‘ نتیجہ یہ ہوا کہ میئر حیدرآباد تو دور کی بات 2ٹاؤن بھی جماعت اسلامی سے نہیں بچاسکے۔ پی پی کی ٹریننگ میں بھاگنا اور ڈرنا ہی نہیں ہے‘ پی ٹی آئی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی ہے‘ جناح ہاؤس او ر جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کو ہمارا پیغام ہے کہ ہم آرہے ہیں اور مقابلہ کرنے کو تیار ہیں‘ پیپلز پارٹی نہ کسی نگران وزیر اعظم‘ وزیراعلیٰ یا وزیر کی طاقت سے سلیکٹیڈ‘ عوام دشمن پاکستان دشمن سیاسی جماعت کا مقابلہ کرے گی بلکہ عوام کی طاقت سے آپ کا مقابلہ کرینگے۔ قبل ازیں ضلع شہید بے نظیر آباد کے دورے کے موقع پر سکرنڈ اور نواب شاہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد آصف علی زرداری آپ کی وفاداری کے باعث ملک کے صدر بنے۔
94