365

24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملک میں بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا-زیبا ناز

لاہور( آمنہ سے) مسلم لےگ ق لاہور کی سینئر نائب صدرو ٹکٹ ہولدر حلقہ قومی اسمبلی 131 زیبا ناز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہدمحمد بن سلمان کا دورہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ان کے اتحادیوں کی کامیاب خارجہ پالیسی ہے 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملک میں بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا اورصنعت کا پہےہ چلے گاجس سے ملکی بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔ق لیگ کے سربراہان چوہدری شجاعت حسین اور چو ہدری پرویز الہی پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان مل کرملکی معےشت مضبوط کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب سے 2 ہزار 1 سو 7 قیدیوں کی رہائی حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی ہے اور حاجیوں کی امیگریشن کی سہولت کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے اور سب سے بڑھ کرولی عہد محمد بن سلمان کا سعودیہ میں خود کو پاکستان کا سفیر قرار دےنا پاکستان کی سفارتی سطح پر بہت بڑی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا سن کر خواہش کر رہے ہونگے کہ کاش میں کوٹ لکھپت جےل کی بجائے سعودیہ میں قید ہوتا توآج مجھے بھی رہائی مل جاتی لےکن میں نواز شریف کو بتا دےنا چاہتی ہوں کہ قوم کا مال لوٹنے والے ڈاکوولٹیروں کو ایسے رہائی نہیں دی جاتی۔ منصوبے میں دونوں راہنماو¿ں کی جانب سے سپریم کونسل بناکر معاملات چلانا بھی منصوبوں میں شفافیت کا ضامن بنے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں