359

پاکستان کے نمبر 1 موبائل اکاؤنٹ جاز کیش نے قابل اعتماد ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لئے ”ہوجائے گا“ مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد۔ (ٹیوٹرپاکستان) پاکستان کی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنی جاز، مالی لین دین میں آسانی پیدا کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ اس لئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان اور محفوظ ترین بنا نے کے لئے پاکستان کے نمبر 1 موبائل اکاؤنٹ جاز کیش نے ”ہوجائے گا“ مہم کا آغاز کر دیاہے۔

چونکہ ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے باعث نقل و حرکت میں کمی واقع ہوئی ہے، جازکیش لوگوں کو گھر بیٹھے آرام سے بل کی ادائیگی، رقم کی منتقلی، اور موبائل لوڈ ادا کرنے کی سہولت دے رہا ہے – ان حالات میں زیادہ سے زیادہ سماجی دوری کو یقینی بناناجاز کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے تا کہ وہ اپنے صارفین کے مالی لین دین کو آسان اورقابل بنائے۔ ٹریفک چالان کی ادائیگی، ٹکٹوں، اسکول فیس کی ادائیگی سے لے کر کیو آر کوڈز، ترسیلات زر اور کارپوریٹ تقسیم کے ذریعہ لین دین تک، جاز کیش یہ سب ایک وعدہ – ‘ہو جا ئے گا’ کے ساتھ پیش کرتا ہے، جو جازکیش کے صارفین کے موجود اعتماد کو بیان کرتا ہے۔

جاز کیش نے ملک بھر میں کام کرنے والے تاجروں تک بھی اپنی خدمات میں توسیع کی ہے، جس سے قابل اعتماد ڈیجیٹل ادائیگیوں تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ جس میں تاجرجاز کیش کیو آر کے ذریعے بھی ادائیگی قبول کرسکتے ہیں، اسی طرح آن لائن تاجر اپنے صارفین سے ادائیگی حا صل کرنے کے لئے ادائیگی کے گیٹ و ے کو استعمال کرسکتے ہیں۔ نہ صرف تاجروں کو ادائیگی کے آلات تک رسائی حاصل ہوتی ہے، بلکہ وہ جازکیش ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل آن بورڈنگ حل کواستعمال کرکے اپنے مرچنٹ اکاؤنٹس میں بھی سائن اپ کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر سی ای او جاز کیش ایروان گیلبرٹ نے کہا کہ”جاز کیش جدید، آسان اور قابل اعتماد مصنوعات پیش کرکے معاشی تبدیلی کی رہنمائی کر رہا ہے۔ تاہم، سفر یہاں نہیں رکتا ہے جاز کیش نے ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کو لاکھوں افراد تک پہنچنے کی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں“ انہوں نے مزید کہا کہ ”موجودہ دور میں، جوجاز کیش مالیاتی حل پیش کرتا ہے وہ ایک موثر اور محفوظ طریقہ ہے اس طرح تاجراپنے کاروبار میں اسمارٹ ادائیگیاں کر سکیں گے۔

پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی بہت کم وقت میں بڑے پیمانے پر پھیل گئی ہے، جاز کوویڈ 19 جیسے وبائی مرض کے دوران قابل عمل حل کے ساتھ اپنے صارفین کے لئے بیشتر سہولیات فراہم کرتا ہے۔جاز کیش نے ڈیجیٹل ادائیگی کے دور میں خود کو معاشرتی اور معاشی پیشرفت کے لئے اہم وسیلہ ثابت کیا ہے۔ ملک بھر میں 165 ملین سے زائد موبائل فون صارفین اور 70 ملین 3G / 4G صارفین کے ساتھ، جاز کیش کاروباری مالکان اور صارفین کے لئے نقد لین دین کا ایک محفوظ اور متبادل حل ثابت ہوا ہے۔جاز کیش ان پریشان کن اوقات میں ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ جاز کیش نے بغیر کسی رکاوٹ کے بینکاری تقسیم کو ختم کیا ہے اور مقامی مالیاتی ماحولیاتی نظام کو تقویت بخشی ہے، اوروہ یہ کام اب بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں