216

لاہور چیمبر کی ٹیسٹنگ لیبز کیلئے بڑی رقم مختص کرنیکی سفارش-صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے عالمی حلال منڈی میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا ـ اور کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے ذریعہ بجٹ منظور ہونے سے پہلے برآمدی شعبوں میں ٹیسٹنگ لیبز کے قیام کیلئے بڑی رقم مختص کرنے کی سفارش کرتے ہیں، پوسٹ بجٹ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے مزید کہا ہم آئی ٹی اور حلال فوڈ کے شعبوں کے لئے خصوصی مراعات دینے والے نظام کی بھی حمایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا بجٹ کی منظور سے قبل اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے ، انہوں نے کہا کہ کاروبار کی سہولت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی جائے ،برآمدات پاکستان کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،2020-21 کے وفاقی بجٹ میں برآمدات بڑھانے کیلئے کوئی حکمت عملی پیش نہیں کی گئی،بجٹ میں برآمدی شعبہ کو مرکزی حیثیت دی جانی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں