لاہور( ٹیوٹرپاکستان )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وباء نے زندگی گزارنے کے معمولات کو یکسر بدل دیا ہے۔
شہریوں کو سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھنا ہے اور بوقت ضرورت باہر نکلتے ہوئے ماسک بھی پہننا ہے۔
کورونا کب تک رہے گا، کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا۔
وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن احتیاط اور حکومتی ہدایات پر عمل ضروری ہے-
انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کر دیا ہے۔
کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے کورونا کنٹرول روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلے کرتی ہے۔
شہریوں کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ماسک کی پابندی پر عملدرآمد کرنا چاہیئے۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔
کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھیں گے۔
182