217

وزیر تعلیم پنجاب نے سکول کھولنے کیلئے ایس او پیز مانگ لیے

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے بدھ تک ایس او پی مانگ لیے ہیں۔

تفصیل کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی کے وفد نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے اہم ملاقات کی جس میں سکولز کھولنے اور دیگر معاملات پر بات ہوئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں کی رجسٹریشن ڈی سی سے واپس لے کر سی ای او کو دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ بچوں کو ایک سکول سے دوسرے سکول میں داخلہ لیتے وقت سکول لیونگ سرٹیفیکٹ پر بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں