294

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے بہاولپور کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رحمتہ اللہ علیہ کے دربار کا اچانک دورہ

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے بہاولپور کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رحمتہ اللہ علیہ کے دربار کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بہاولپور غلام عباس بھی موجود۔صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی اورملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور ہر قسم کے وبائی امراض کے نجات کے لئے دعا بھی کی۔ صوبائی وزیر نے مزار کے اردگر صفائی ستھرائی، سیکورٹی اور کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے مزار پہ آنے والے زائرین کے لئے شیلٹر، پینے کے ٹھنڈے پانی، لنگر اور زائرین کی د یگر سہولیات کی فراہمی کے لئے فوری احکامات جاری کیے۔اس موقع پر انہوں نے زونل آفس ایڈمنسٹریٹر کا بھی دورہ کیا۔صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور نے بہاولپور میں موجود اوقاف اراضی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قبضہ مافیاسے اراضی و اگزاری کے لیے سخت احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں