172

گورنرپنجاب کی مونس الٰہی سے ملاقات

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے مسلم لیگ ق کےرہنما چوہدری مونس الٰہی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور چوہدری مونس الٰہی نے دونوں جماعتوں کے تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت اور اتحادی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن ہر روز حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر سطح پر اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، احتساب کے معاملے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور ہم مل کر ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں