259

پلوامہ حملہ،بیوہ کا مودی سے ثبوت کا مطالبہ

پلوامہ حملے میں ہلاک ایک اوراہلکارکی بیوہ نے مودی سے پاکستان میں ہلاکتوں کا ثبوت مانگ لیا۔

پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے رام وکیل کی بیوہ گیتا دیوی کا کہنا ہے کہ ہمیں ثبوت کے طورپرلاشیں ملیں، پاکستان پرحملے کے ثبوت کہاں ہیں۔ واضح رہے کہ گیتا دیوی کا شوہر رام وکیل14 فروری کو پلوامہ حملے میں مارا گیا تھا،اس حملے میں رام وکیل سمیت چالیس بھارتی پولیس اہل کار بھی مارے گئے تھے۔

گیتا دیوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر فضائی حملہ کیا ہے تو اُس کے ثبوت دیں جبکہ رام وکیل کی بہن رام رکھشا کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملے میں ہلاکتوں کے دعوے جھوٹے ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں