243

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ 2، نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فورسز نے ضلع پلواما میں محاصرے کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، علاقے میں بھارتی فورسز کا محاصرہ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری طرف حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے طلب کیے جانے پر سری نگر اور ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے قابض انتظامیہ نے سری نگر میں کرفیو جیسی پابندیاں لگا دیں۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں آزادی اظہار رائے کو دبانے کے لیے وادی کے اخبارات کے اشتہارات بند کردیئے۔

بھارتی اقدام کے خلاف متعدد بڑے اخبارات نے احتجاجاً آج اخبار کا پہلا صفحہ خالی چھاپا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں