وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدات اعلیٰ سطح کا اجلاس۔
ٹراما سنٹرز کے قیام اور ائیرایمولینس سروس کے اجراء کے منصوبے کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ لیا گیا ۔
پنجاب حکومت کا ٹیچنگ ہسپتالوں میں ٹراما سنٹرزقائم کرنے کا فیصلہ۔
پہلے مرحلے میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں ٹراما سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔
پنجاب میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت ٹراماسنٹرز بنیں گے۔
وزیراعلیٰ کی پنجاب میں موجود تمام ٹراما سنٹرز کو فعال کرنے کی ہدایت۔
انسانی زندگی بہت قیمتی ہے۔ عثمان بزدار
حادثات کی صورت میں فوری طبی امداد سے کسی بھی انسانی زندگی کو بچایا جا سکتا ہے۔
ٹراما کے دوران وقت پر ہسپتال پہنچنا بے حد اہمیت رکھتا ہے ۔
ٹراما سنٹرز کے قیام کیامنصو بہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
موٹر وے ایم ون اورایم ٹو میں ٹراما سنٹرز کے قیام کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔
جی ٹی روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کے قریب ٹراما سنٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے۔
ٹراما سنٹرز میں علاج کے ساتھ ٹریفک اصولوں کی پابندی کے بارے میں شعور اور آگاہی پروگرام بھی شروع کیا جائے۔وزیراعلیٰ
پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک سمارٹ ہسپتالوں کے قیام کی تجویز کا جائزہ۔
سمارٹ ہسپتالوں میں مریض کی سہولت کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ۔
ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ صرف حادثات ہی نہیں بلکہ ہنگامی حالات میں بھی مددگار ہوگا۔
اےئرایمبولینس سروس کے پراجیکٹ میں مخیر حضرات کی معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔
پنجاب میں ہر 20منٹ میں حادثے کا شکار ہوکرایک شہری جاں بحق ہوجاتا ہے ۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
پنجاب میں سالانہ 28لاکھ حادثات پیش آتے ہیں ۔بریفنگ
ماڈرن ٹراما سنٹرز اینڈ اےئر ایمبولینس پراجیکٹ کیلئے 13رکنی کمیٹی قائم ،ڈاکٹر طاہر علی جاوید چیئرمین ہوں گے۔
چیئرمین ٹاسک فورس ڈاکٹر طاہر علی جاویدکی تفصیلی بریفنگ،شرکاء کو ماڈرن ٹراما سنٹرز اوراےئر ایمبولینس منصوبے کے خد و خال سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد،سمیع اللہ چوہدری، ارکان اسمبلی، چیف سیکرٹری، ترجمان وزیراعلیٰ ڈاکٹر شہباز گل، سربراہ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ اوردیگر حکام کی شرکت
242