236

سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے پرسابق ایس ایس پی گرفتار

لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اشتہاری ملزم سابق ایس ایس پی جنید ارشد کو گرفتار کر لیا۔

ملزم پر اپنی سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید ارشد 2017 ء میں درج ہونے والے مقدمے میں مفرور تھا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

ایف آئی اے کےمطابق اسی کیس میں شریک ملزم دانش احمد غنی پہلے ہی عدالت سے سزا پاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے اشتہاری ملزم جنید ارشد کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں