239

خواتین تھانے کا دوسرے تھانے کی انسپکٹر کیلئے دروازہ کیوں نہ کھلا؟

کراچی میں سائوتھ زون وومن تھانے نے ایسٹ زون وومن تھانے کی انسپکٹر کے لیے دروازہ نہ کھولا، مدعی مقدمہ نے الزام لگایا کہ خاتون ملزمہ فرار کروادیا گیا ہے اس ہی لیے ایس ایچ او کے لیے دروازہ نہیں کھولا گیا۔

کراچی میں سائوتھ زون وومن تھانے کے باہر دیکھنے کو انوکھا منظرملا ۔

قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی دفعات کے تحت گرفتار ملزمہ فوزیہ فرحان کی گرفتاری حاصل کرنے کے لیے آنے والی ایسٹ زون تھانے کی انسپکٹر شازیہ کے لیے تھانہ کا دروزہ نہ کھلا۔

خاتون ایس ایچ او روڈ پر ہی تھانے کا گیٹ کھلنے کا انتظار کرتی رہیں، انسپکٹر شازیہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ کافی دیر سے کھڑی ہیں اور مدعی کے ہمراہ ملزمہ کی گرفتای کے لے آئی ہیں۔

مقدمے کی مدعی خاتون گلناز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ فوزیہ فرحان کو فرار کروا دیا گیا ہے، جس کے خلاف انہوں نے جان سے مارنے اور فلیٹ پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

مدعی گلناز نے الزام لگایا کہ پولیس افسر ندیم کا ملزمہ فوزیہ کو تھانے سے فرار کروانے میں ہاتھ ہے، تھانے کے باہر مدعی سے پولیس افسر ندیم گبول معاملہ رفع دفع کرنے کی منت بھی کرتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں