262

لاہور قلندرز کا بڑی اسکرین پر ایلیمنیٹر ٹو دکھانے کا اہتمام

پی ایس ایل فور میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیم لاہور قلندر نے زندہ دلی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ سے باہر ہوجانے کے باوجود پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ لاہور میں بڑی اسکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا، جسے لاہوریوں نے خُوب انجوائے کیا۔

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کرکٹ کے سیمی فائنل مقابلے میں لاہور قلندر نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ساتھ مل کر جیلانی پارک میں بڑی اسکرین لگائی، جہاں میچ دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ کی بڑی تعدادپہنچی ۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید بھی اپنی فیملی کے ساتھ بڑی اسکرین پر میچ انجوائے کرنے پہنچیں، جہاں ان کے بچوں نے خُوب انجوائے کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی انٹرٹینمنٹ کے لئے ضلعی حکومت نے تین پارکوں میں بڑی اسکرینوں کا اہتمام کیا ہے۔

بڑی سکرین کے منتظم لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عاطف اپنی ٹیم کے ہارنے کے باوجود بڑے پُرجوش نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لئے نہیں کرکٹ کے لئے کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں