وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس کی ملاقات۔
پاکستانی خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔
خواتین کی عملی میدان میں شمولیت سے ہی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔
لک کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ماضی کی حکومتوں نے خواتین کو بنیادی حقوق دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیا ہے۔
خواتین کو بااختیار بنانے کی ذمہ داری بطریق احسن ادا کریں گے۔
خواتین کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے برابری کے مواقع د ے کر انہیں بااختیار بنائیں گے۔
پاکستانی خواتین با صلاحیت اورمحنتی ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
نئے پاکستان میں خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے جائیں گے۔
تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد اقوام عالم میں پاکستان کے امیج میں بہتری آئی ہے۔
پاکستان نے ا پنی بہترین اور کامیاب خارجہ پالیسی سے بھارت کے جنگی جنون کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔
ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں لیکن ملکی سا لمیت اور خود مختاری پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
بھارت کو جان لینا چاہیئے کہ جنگ تباہی اور بربادی کا راستہ ہے۔
خطے میں قیام امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے شاندار اقدامات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
**
256