177

لاہور سے کراچی آنیوالی ریل گاڑی کو جہانیاں کے قریب حادثہ

لاہور سے کراچی آنے والی مال بردار گاڑی کو جہانیاں کے قریب حادثے پیش آیا ہے جس کے باعث خانیوال لودھراں سیکشن پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا۔

ریلوے حکام کے مطابق زیڈ بی کے ایچ مال بردار گاڑی کی کئی بوگیاں قطب پور کے قریب پٹری سے اتری ہیں جس کی وجہ سے ریلوے ٹریک بھی متاثر ہوا ہے۔

خانیوال لودھراں سیکشن پر ریلوے ٹریک پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں