198

گارڈن ٹاؤن میں تین سلنڈر دھماکے

: گارڈن ٹاؤن برکت مارکیٹ کے پاس دھماکہ، سلنڈر کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹ گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگی۔ سلنڈر شاپ پر آگ لگنے سے تین بار دھماکہ ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، آگ قریبی ورکشاپ میں بھی پھیل گئی جس سے معتدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ریسکو نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ اس واقعے میں ایک شخص جھلس گیا جسے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں